کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کےجھٹکے، شہریوں میں خوف

کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کےجھٹکے، شہریوں میں خوف

دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 تھی۔ زلزلے کا مرکز پندرہ کلو میٹر نوشکی کے جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔