راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج بھرپورانداز میں جواب دے رہی ہے۔
Indian CFVs along LOC during the last 36 hours. Responding to CFVs, in Haji Pir Sector Pakistan Army troops damaged Indian post killing 3 Indian soldiers including a Subedar, few injured too. In Dewa Sector Naib Subedar Kandero and Sepoy Ehsan of Pak Army embraced Shahadat. pic.twitter.com/yFuBqPgFVv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 26, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹرمیں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار، 2 سپاہی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ان کی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی۔
دوسری جانب دیوا سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہو گئے، شہید ہونے والے نائب صوبیدار قندیرو پنوں عاقل کے گاؤں گنھ انور خاصخیلی جبکہ سپاہی محمد احسان جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان کا رہائشی تھا۔