شیخ رشید کی روضہ رسول ؐ پر حاضری

Last Updated On 31 December,2019 08:44 pm

(روز نامہ دنیا) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ،انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی ،ملکی سلامتی ،استحکام اور بقا کے لئے خصوصی دعا کی ۔ پیر کو وفاقی وزیرریلوے معمول کی پرواز کے ذریعے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے ، مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد انہوں نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے ۔ 

Advertisement