لیگی رہنما مائزہ حمید غلطی سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں

لیگی رہنما مائزہ حمید غلطی سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئیں

پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مختلف کمروں میں ہوئے، لیگی رہنما مائزہ حمید غلطی سے اس کمرے میں داخل ہوگئیں جہاں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری تھا۔

مائزہ حمید کو دیکھ کر پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار نے چٹکلہ چھوڑا  آپ ادھر ہی آجائیں ایک ہی بات ہے ، بعد ازاں سیکیورٹی عملے نے بتایا کہ ن لیگ کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے۔