'اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور قومی ایجنڈے پر متفق، ساتھ لے کر چلیں گے'

'اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور قومی ایجنڈے پر متفق، ساتھ لے کر چلیں گے'

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یکجہتی کے ساتھ ہر محاذ پر ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے آگے بڑھیں گے، نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن کی امیدوں پر اوس پڑنے والی ہے، ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی، ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔