لاہور: (لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز کی جانب سے سال 2020 گاڑیوں کی پہلی سیریل ایل ای 20 کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کی گئی۔ پہلے روز شہریوں نے بولی میں کم دلچسی دکھائی۔ ایل ای ون نمبر سب سے مہنگا ترین رہا، اس کی نیلامی 4 لاکھ 53 ہزار روپے میں ہوئی۔
سال 2020 کے اغاز میں گاڑیوں کی سیریل ایل ای ۔20 کے پرکشش نمبروں کی فرید کورٹ ہاوس میں نیلامی ہوئی۔نیلامی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پسندیدہ نمبروں کو خریدنے کے لیے خریداروں نے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔
نیلامی میں سب سے مہنگا 1 نمبر فروخت ہوا جو خریدار نے 4 لاکھ 53 ہزار میں اپنے نام کیا ۔خریدار کا کہنا تھا کہ گاڑی مہنگی ہو تو پھر نمبر بھی سپیشل ہونا چاہیے۔
تین دن جاری رہنے والی بولی میں محکمہ ایکسائز کے افسران پر امید ہیں کہ نئی سیریل کے نمبروں کی نیلامی سے محکمہ کو خطیر رقم وصول ہو گی۔
نئے سال کی پہلی بولی میں عوامی دلچسپی تو نظر آئی مگر نمبر خریدنے والوں نے ماضی کے برعکس کم بولی لگائی۔