مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں: وزیر خارجہ شاہ محمود

مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں: وزیر خارجہ شاہ محمود

افغان مہاجرین کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔