سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹوں میں تصدیق

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹوں میں تصدیق

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جو نشانیاں بتائی جاتی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔

 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر ہی رکھ کر ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھروں میں رہیں۔