کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کا 408 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم

کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کا 408 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی اے این ایف، چیف کمشنر اسلام آباد، انسپکٹر جنرل پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ عدالت نے کہا کمیٹی کیسز کو الگ الگ دیکھ کر مطمئن ہو کر فیصلہ کرے، قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہو تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا امریکہ میں بھی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، اس صورت حال میں قیدیوں کو آئیسولیشن میں نہیں رکھا جا سکتا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا پولیس کے حوالے سے کچھ اعتراضات ہیں ان کو سن لیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا قیدیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے، چیلنجنگ ٹائم ہے اس وقت بڑے فیصلے کرنے ہوتے ہیں، خواتین کو ابھی اس صورت حال میں جیل میں رکھنا ٹھیک نہیں۔