تمام پاکستانی کرونا وائرس کیخلاف مل کر مقابلہ کرینگے، آرمی چیف

تمام پاکستانی کرونا وائرس کیخلاف مل کر مقابلہ کرینگے، آرمی چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت بلتستان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتسان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

 

آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کئے گئے ہیں اور کرونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

 

سربراہ پاک فوج نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پوری قوم مل کر کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کریگی۔