وزرا کو ایک عہدے سے ہٹا کر دوسرے پر بٹھانا خود احتسابی نہیں: مریم اورنگزیب

Last Updated On 07 April,2020 01:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزرا کو ایک عہدے سے ہٹا کر دوسرے پر بٹھانا خود احتسابی نہیں، لیک رپورٹ کو خود پبلک کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خود احتسابی عمران خان کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہو گی، بطور کابینہ سربراہ اور چئیرمین ای سی سی رپورٹ میں درج فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے سردار عثمان بزدار نے کئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، خود احتسابی صرف تب ہوگی جب نیب چئیرمین عمران اور بزدار صاحب کو گرفتار کریں گے۔
 

Advertisement