راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ افغان امن عمل کی حمایت ہمارے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
COAS reiterated that our support towards peace process is a manifestation of our goodwill towards the cause.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 8, 2020
The visiting dignitary appreciated Pakistan s continuous efforts for peace and stability in the region. (2/2)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کی حمایت ہمارے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔