بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ، کشمیری اسوقت ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں: اسد مجید

Last Updated On 19 May,2020 11:09 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا ہے بھارت میں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، کشمیری اس وقت ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، دنیا کو جاگنا ہوگا۔

امریکی اخبار میں چھپنے والے ایک مضمون میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے لکھا کہ کشمیریوں کے لیے بھارتی جبر نیا نہیں ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو قبول کیا جانا چاہیے، بھارت قید کشمیریوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہا، بھارتی مسلمانوں سے سلوک سے دنیا سمجھ سکتی ہے کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، انتخابات سے پہلے مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے۔

 

Advertisement