بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 مختلف واقعات، پاک فوج کے 7 جوان شہید

بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 مختلف واقعات، پاک فوج کے 7 جوان شہید

 آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات مچھ کے علاقے پیر غائب میں پٹرولنگ پر مامور گاڑی بیس کیمپ واپس جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

شہداء میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، مولا بخش، نور محمد، گاڑی کا سویلین ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ دوسری جانب کیچ کے علاقے میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا۔