تازہ ترین
  • بریکنگ :- نوازشریف کےویزےمیں توسیع مشکل ہے،اسی لیےواپسی کاکہہ رہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- جہلم:اپوزیشن اصل میں بونوں پرمشتمل ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کسی بھی قسم کےتشددکی اجازت نہیں دی جائیگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کےپیچھےسازش ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑدیں گے،وزیراطلاعات فوادچودھری
  • بریکنگ :- جہلم:ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- جہلم:ہمیں دیوالیہ معیشت ملی تھی،وزیراطلاعات فوادچودھری
  • بریکنگ :- نوازشریف اینڈکمپنی نےملکی معیشت کابیڑاغرق کیا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- نوازشریف اینڈکمپنی کاکیاگیاکباڑذہنوں سےنہیں نکل سکتا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کےآگےڈھیرہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- یہ ملک مریم اوربلاول کےحوالےنہیں کیاجاسکتا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان کےاندراورباہرکوئی قدرنہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بلاول اورمریم کوچاہیےنچلی سطح سےاوپرآنےکی کوشش کریں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ان کاانحصارفضل الرحمان کےمدرسوں کےبچوں پرہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شریف فیملی کےماہانہ اخراجات کروڑوں روپےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- لوگ لندن فلیٹس میں ہی نوازشریف سےملاقاتوں کیلئےجاتےہیں،فوادچودھری

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا

Last Updated On 19 May,2020 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارتی حکومت کے نئے ڈومیسائل قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیری عوام کو مزید محروم کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی کوششوں کی مذمت اور اسے رد کرتا ہے۔ نیا ڈومیسائل ایکٹ غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ ڈومیسائل ایکٹ جنیوا کنونشن اور پاک بھارت باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس ڈومیسائل ایکٹ کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل ایکٹ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا عمل ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنے ایسے اقدامات کے ذریعے کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت کشمیری عوام کومحکوم رکھنے اور ان کی مرضی کیخلاف اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اورغیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے۔