مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ وادی میں بھارت کی بربریت جاری ہے، کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع کلگام کے حانجی پورہ علاقے میں شہید کیا گیا، ضلع شوپیاں اور اور کلگام میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی، کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بھارت نے عید کے موقع پر بھی وادی میں سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں، کشمیریوں نے بھارتی فوج کے کڑے پہرے میں عید منائی۔ نواکدل آپریشن میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد سویلین شہدا کی تعداد تین ہو گئی۔

کمانڈر جنید صحرائی کے شہادت پر بھارتی فوج نے کئی گھروں کو مسمار کر دیا تھا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔