وزیراعظم عمران خان کا کورونا صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا کورونا صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان آج قوم کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاون ختم یا جاری رکھنے سمیت دیگر فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے مضمرات سے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے۔

اس دوران وفاقی وزراء اور معاونین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے حکومتی حفاظتی اقدامات اور شہریوں سے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کریں گے تاکہ کورونا سے متعلق حکومتی کوششوں کا مثبت نتیجہ سامنے آ سکے۔ گفتگو قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد نشر ہو گی۔