تازہ ترین
  • بریکنگ :- ایم کیو ایم پاکستان کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • بریکنگ :- ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہرکےدروازےبندکردیں گے،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- وزیراعظم آئی جی اورڈی آئی جی کومعطل کریں،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- وزیراعظم کو فوری کراچی آنا چاہیے،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی نے ہمیں دوبارہ للکارا ہے،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- ڈاکو کراچی پر مسلط ہیں،رہنما ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- ایم پی اےصداقت حسین پرتشددکاحساب لیا جائے گا،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- ہماری ماؤں،بہنوں پرڈنڈے برسائے گئے،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں،خالدمقبول صدیقی
  • بریکنگ :- ہم جمہوریت کوواحد راستہ سمجھتےہیں،خالدمقبول صدیقی

کورونا کے وار برقرار: مزید 5 ہزار 248 مریض سامنے آگئے، 97 اموات

Last Updated On 15 June,2020 08:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 54 ہزار 138، سندھ میں 53 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 13، بلوچستان میں 8 ہزار 177، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129، اسلام آباد میں 8 ہزار 569 جبکہ آزاد کشمیر میں 647 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 53 ہزار 721 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 31، سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔