سندھ حکومت نے صوبے میں انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے صوبے میں انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دیدی

کورونا اور لاک ڈاون کی صورتحال میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو مشروط اجازت دے دی۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، کوچ وین اور بسز میں ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کہ مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔

اویس شاہ نے کہا صرف سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کیلئے اجازت دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کیلئے پابندی تاحال برقرار ہے۔