تازہ ترین
  • بریکنگ :- 22کروڑعوام کی تقدیرکےفیصلےفتنہ بازوں کےہاتھ نہیں دےسکتے،مریم نواز
  • بریکنگ :- ملک دشمنوں کےخلاف ڈٹ جانےکاوقت آ گیا ہے،ڈٹ جانا چاہیے،مریم نواز
  • بریکنگ :- لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کےخلاف عمرانی سازش ہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- عمران خان اور ان کے حواری عوام کےخیرخواہ نہیں ،مریم نواز
  • بریکنگ :- وقت لانگ مارچ کا نہیں،ملک کومسائل سےنکالنےکاہے،مریم نواز
  • بریکنگ :- قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانےکی اجازت نہیں دے گی،مریم نواز
  • بریکنگ :- جب ملک ترقی کرنےلگتاہے،عمران خان پاکستان پرحملہ آورہوجاتا ہے،مریم نواز

بلوچستان حکومت کا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 04 July,2020 02:37 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے کووڈ 19 کے دوران میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے طلباء کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے، بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ سمری منظور کی ہو۔

چیئرمین پروفیسر یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ کچھ قانونی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں، جنہیں فوری دور کر لیا جائے گا، قانونی سقم دور کر کے فوری طور پر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 619 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 80 ہزار 297، سندھ میں 90 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 536، اسلام آباد میں 13 ہزار 292 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 214 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 72 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 50 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 25 ہزار 94 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 460 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 619 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 844، سندھ میں ایک ہزار 459، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، اسلام آباد میں 130، بلوچستان میں 122، گلگت بلتستان میں 28 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔