وزیراعظم عید کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان کر یں :مفتی منیب الرحمان

وزیراعظم عید کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان کر یں :مفتی منیب الرحمان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چودھری کہاں سے سائنس دان آگئے؟ سائنس اور علما میں کوئی اختلاف نہیں، ہمیں سائنس کا پتا ہے ، جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں، محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ہمارے ساتھ ہیں ، جتنی ڈگریاں فواد چودھری کے پاس ہیں ہمارے پاس بھی ہیں، جنہوں نے فواد چودھری کو کیلنڈر بنا کر دیا وہ ہماری کمیٹی کے ممبر ہیں۔