عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران موسم کی صورتحال

Last Updated On 30 July,2020 04:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شام اور رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بارکھان، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، کشمیر اور اسلام آباد میں رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی توقع ہے۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہور 51، سیالکوٹ 41، نارووال 33، اسلام آباد 25، قصور 14، چکوال 11، بھون 09، راولپنڈی 10، منگلا 03، گجرات 04، سرگودھا 01، کوٹلی 30، مظفر آباد 19، گڑھی دوپٹہ 18، بنوں 12، سیدو شریف، چیراٹ 10 اور بالا کوٹ 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46، دادو، نوکنڈی 45، دالبندین، روہڑی اور نوابشا ہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement