پاک فضائیہ کی آگاہی مہم، عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنیکی تلقین

پاک فضائیہ کی آگاہی مہم، عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنیکی تلقین

اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوا بازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

 

اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔