ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم آنے والے دنوں میں کورونا وبا سے آزاد ہو سکتے ہیں۔
عید پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو عیدالالضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، کورونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے، عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کی ضرورت پر عمل پیرا ہوں تو ہم جلد اس وباء پر قابو پا سکتے ہیں۔ پوری قوم سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔ اس تہوار پر ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم آنے والے دنوں میں اس وبا سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ ایس اوپیز تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ ہمیں قوم بن کر کرونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، تمام حکومتی ادارے کورونا کے جلد خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔