مودی سب کیلئے خطرہ، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں: راجہ فاروق حیدر

مودی سب کیلئے خطرہ، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں: راجہ فاروق حیدر

 آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کا ایل او سی کا دورہ محصور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے، آرٹیکل 370 کی ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے، ہمارے 12 ممبران اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹیز ہیں جو بھارت ضبط کر لے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مذمتی قرارداد پیش کی جیسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔