قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل شروع، جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کل کھل جائیں گے

Last Updated On 09 August,2020 03:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں قومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں پرعملدرآمد شروع ہو گیا، سیاحتی مقامات اورسلک ہوٹل کھل گئے۔ کل سے جم، تھیٹرز، اور سینما ہالز بھی کھول دیئے جائیں گے، 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے کھل جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولے جا سکتے ہیں، کل سے ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلر اور مزارات بھی کھل جائیں گے۔ مارکیٹس میں ہفتے کی چھٹی کی پابندی کوبھی ختم کیا جا رہا ہے، تاجر پرانے طریقہ کار کے مطابق دکانیں کھول سکتےہیں۔

کل سے پبلک پارکس و دیگرمقامات کھول دیئے جائیں گے، کبڈی، کشتی، رگبی کےعلاوہ باقی اسپورٹس کی اجازت ہو گی۔ کل سے جم، تھیٹرز اور سینما ہالز کھل جائیں گے۔ روڈ ٹرانسپورٹ پر بھی تمام بندش ختم کر دی گئیں، میٹرو سروس بھی کل سے فعال ہو جائے گی جس میں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی۔
 

Advertisement