قوم کو آزادی مبارک، زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی نعمت کے بغیر ادھورا ہے: شبلی فراز

قوم کو آزادی مبارک، زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی نعمت کے بغیر ادھورا ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔