اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا پارلیمانی سال ملکی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے نئے پارلیمانی سال کا کیلنڈر پیش کیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی سال کے نئے کیلنڈر کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مشکل وقت جلد ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، کٹھن فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔