چین کی ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

Published On 23 August,2020 12:22 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کی ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب ہوئی۔ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہے۔

پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان بحریہ کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا تھا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔

اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے۔ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تقریب میں چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین، دیگر عہدیداران اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔
 

Advertisement