تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ اورلسبیلہ کےعلاوہ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن آج ہوں گے
  • بریکنگ :- بلدیاتی انتخابات کےلیےبیلٹ پیپرزاورانتخابی میٹریل کی ترسیل کاعمل مکمل
  • بریکنگ :- پولنگ صبح 8بجےسےشام 5بجےتک بغیرکسی وقفےکےجاری رہےگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:7 میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسلزمیں پولنگ ہوگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:5ہزار345دیہی وارڈاور9ہزار14شہری وارڈکےلیےپولنگ ہوگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:35لاکھ52ہزار298ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
  • بریکنگ :- کوئٹہ:20لاکھ 6ہزار274مرداور15لاکھ46ہزار124خواتین ووٹرزہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:32اضلاع میں 5ہزار226پولنگ اسٹیشنزقائم
  • بریکنگ :- کوئٹہ:2ہزار54پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس،ایک ہزار974حساس قرار
  • بریکنگ :- الیکشن میں16 ہزار195امیدوارمدمقابل،102 امیدواربلامقابلہ منتخب
  • بریکنگ :- کوئٹہ:پولنگ اسٹیشنزپرپولیس،لیویزاورایف سی کےجوان تعینات ہوں گے

قابض بھارتی فوج کی پلوامہ اور شوپیاں میں فائرنگ، 7 کشمیری نوجوان شہید

Published On 29 August,2020 11:14 am

پلوامہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ہر حد پار کر گئی، قابض فوج نے پلوامہ اور شوپیاں میں گھر گھر تلاشی اور فائرنگ کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی، گھر گھر تلاشی کے دوران نسل کشی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔ ضلع شوپیاں میں بھی بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ظالم بھارتی حکومت نے وادی بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، سرینگر کے لال چوک سے 50 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حسن آباد، بڈگام اور بارہ مولہ میں بھی قابض افواج نے جلوس پر دھاوا بولا، عزاداروں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔