دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملتان کی نواحی بستیاں زیر آب

دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، ملتان کی نواحی بستیاں زیر آب

دریائے چناب نے ملتان کی نشیبی بستیوں میں تباہی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے بستی امروٹ، لنگڑیال اور بندہ سیندیلہ میں مکانات کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اسکے باوجود ضلع انتظامیہ نے تاحال پانی کے تیز بہاو کو روکنے کے لیئے متعلقہ بستیوں میں بند نہیں باندھا جس سے متاثرہ بستیوں کے مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

چیف وہپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں تاہم دریائی بیٹ کے مکین بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیئے متعلقہ محکموں سے تعاون کریں۔

دریائی پانی مختلف بستیوں کے درجنوں مکانات بہا لے گیا ہے جبکہ یہی صورتحال فصلوں کے حوالے سے بھی ہے۔