ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی، 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق

ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی، 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق

بہتر حکمت عملی، ایس او پیز پر عمل سے کورونا پر کنٹرول پانا ممکن ہوا اور وائرس سے اموات میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ این سی سے او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وبا سے صرف دو افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی تعداد تعداد 6 ہزار 342 ہوگئی۔

کورونا کے نئے کیسز میں بھی کمی آنے لگی، 484 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہوگئی، متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد صحت یاب بھی ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 269 رہ گئی ہے۔