وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 وزیراعظم کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے ترقیاتی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگرام اور امن کے قیام کے لیۓ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے مفاد میں کئے گئے تمام فیصلوں اور اقدامات پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دیگر اہم شخصیات نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔