اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 817، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 79، بلوچستان میں 13 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 269، اسلام آباد میں 15 ہزار 962 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 277 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 563 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 220، سندھ میں 2 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 78 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔