مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

قابض فوج نے سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 45 سالہ خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ غاصب فورسز نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، بھارتی فورسز نے صبح تین بجے آپریشن شروع کیا، سوپور میں زیر حراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔