کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف پھیل گیا

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف پھیل گیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 26 کلومیٹر زیر زمین جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کا علاقہ دکی تھا۔ زلزلے کے جھٹکے لوگوں کو اس قدر شدید محسوس ہوئے کہ وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔