کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 5 ہزار 31 شہری متاثر

Published On 19 September,2020 08:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 272، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 412، اسلام آباد میں 16 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 26 ہزار 380 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 720 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 226، سندھ میں 2 ہزار 459، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement