وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: عاصم سلیم

Published On 26 September,2020 10:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عاصلم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، عمران خان نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے، وزیراعظم کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کا عزم اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی وارننگ بھی قابل تعریف ہے۔

 

Advertisement