مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، فائرنگ سے نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، فائرنگ سے نوجوان شہید

سرینگر کے علاقے رام باغ میں غاصب فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی۔

کشمیریوں نے بھارتی فوج کے نہتے نوجوان کو شہید کرنے کے سفاک اقدام پر شدید احتجاج کیا۔ کانگریس رہنما مانی شنکر نے کہا ہے کہ کشمیری، مودی اور امیت شا کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کا شدید ردعمل دیتے ہوئے انتفادہ شروع کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے گزشتہ برس سے لاک ڈاون کر رکھا ہے، کشمیریوں کو کھانے پینے سمیت ضروریات زندگی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، حتی کہ ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور مریض دن رات درد سے تڑپتے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔