ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اس سلسسلے میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا۔ پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کرے گی۔ شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے۔