کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات، 736 کیسز رپورٹ

کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اموات، 736 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107، اسلام آباد میں 18 ہزار 438 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ 77 ہزار 270 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 534 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 591 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 323، سندھ میں 2 ہزار 590، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔