راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 75 ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا گیا کہ پاکستان کے اب تک 2 لاکھ افسر اور جوان 28 ممالک میں 46 مشنز میں خدمات دے چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے مزید لکھا گیا کہ بین الاقوامی امن کے لئے پاکستان کے 158 افسروں اور جوانوں نے جانیں قربان کیں۔
Pakistan Armed Forces extend best wishes to @UN on its 75th anniversary. Pakistan has contributed over 200,000 troops in 46 UN Missions in 28 countries. 158 Pakistani Peace Keepers sacrificed their lives for global peace. #UNDay#UN75thAnniversary pic.twitter.com/G5rVhwEa6F
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2020
افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کےساتھ امن کیلئے خدمات کی ایک نمایاں اورطویل تاریخ ہے، پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، اقوام متحدہ امن مشن میں شمولیت ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے۔
پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں کانگو میں اپنا پہلا دستہ تعینات کرنے سے ہوا پاکستان نے دُنیا بھر کے تقریباَ 28 ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنزمیں حصہ لیا۔
اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 157جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اس سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحدّہ کا خصوصی میڈل عطاء کیا گیا ہے۔
پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، متعددعالمی رہنماؤں اوراقوام متحدہ قیادت نےعالمی سطح پرپاک فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا۔
پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں، امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
ایلس ویلز نے امن کے لئے پاکستانی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن، امن کے لئے خدمات کلیدی ہے۔ اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔