ناجائز منافع خوری کیخلاف ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے چھاپے جاری

ناجائز منافع خوری کیخلاف ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے چھاپے جاری

انتظامیہ نے ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، موٹروے ریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر سروس ایریا سیل، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

انتظامیہ نے گوجرخان میں چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا گیا جس میں800 سے زائد بوریوں پر مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا گیا۔ اسٹاک کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے، مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔ قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائیگی۔