لاہور: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور کے دورے کے دوران چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی ہمراہ تھے جبکہ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے۔
General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) visited Logistic installations of Lahore Corps today. #COAS said that efficient and smooth logistics will enhance the overall operational readiness and response capacity against adventurism by our enemy. pic.twitter.com/GUT2HKGww2
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 7, 2020
دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثرلاجسٹکس سےآپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے، بہترلاجسٹکس سےدشمن کی ہرمہم جوئی کامؤثرجواب دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے: آرمی چیف
یاد رہے کہ 3 نومبر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔
انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے ان کا استقبال کیا۔