امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پر وزیراعظم عمران خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد

امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پر وزیراعظم عمران خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہی سمٹ کا منتظر ہوں، کرپٹ لیڈروں کی غیر قانونی ٹیکس پناہ گاہوں کے خاتمے اور ملکی دولت کی چوری کو ختم کرنے کے لئے بھی ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن کے لیے پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہے۔