سروے سے واضح ہے جی بی کے عوام عمران خان کو ووٹ دے رہے ہیں: شہباز گل

Published On 12 November,2020 11:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ سروے سے واضح ہے جی بی کے عوام عمران خان کو ووٹ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی بڑی لیڈ سے جیت رہی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا علی امین گنڈاپور بہترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، مریم صفدر، بلاول نے یقینی شکست پر دھاندلی کے الزام لگانے شروع کر دیئے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات وسینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بلاول، مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو اب دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے، ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں، ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔

Advertisement