سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

ان کے صاحبزادے خرم پرویز راجا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے والد وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راجا پرویز اشرف نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں سے دعا کی اپیل ہے۔