نیویارک میں کشمیر مشن کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ

نیویارک میں کشمیر مشن کے زیر اہتمام بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ

امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے مظاہرے میں آزاد کشمیر کے جھنڈے اور پوسٹر اٹھائے پاکستانی و کشمیری شہریوں نے شرکت کی، مظاہرے کا مقصد کانفرنس کے شرکا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا۔ احتجاج بھارتی قونصلیٹ میں امریکی کاروباری شخصیات کو دیئے گئے ناشتے اور کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی قابض فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔ ضلع جموں میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا، نوجوان جموں سے سری نگر جا رہے تھے۔ ٹرک پر سوار نوجوانوں کو ٹال پلازہ پر شہید کیا گیا۔