کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 7 شادی ہالز کو وارننگ، ایک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ سات ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 95 ہزار مجموعی جرمانے، 39 کو وارننگ جبکہ 8 سیل کر دیئے۔ تیرا سپر مارکیٹس، دکانیں، میڈیکل اسٹورسیل کئے جبکہ 4 پرمجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 5 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی۔ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 13افراد کو جرمانہ، 15 کووارننگ دی گئی۔ انتظامیہ نے 35 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا، کمشنر کراچی کے مطابق 11 افراد سے 500 روپے فی کس وصول کئے۔ نمکو شاپ سے 20ہزار اور سرجیکل کی دکان سے 10 ہزار وصول کئے۔