نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں: شبلی فراز

نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا آئینِ پاکستان کے تحت ہر پاکستانی شہری کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے، کوئی بھی فرد، ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتا،  جمہوریت کے جعلی علمبردار  اپنے  مذموم  مقاصد کے حصول کے لیے آئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔